ابنا: صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ایک پیغام میں ایران کی متعدد سرحدی فورسیز کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ایران کے وزیر داخلہ سے ، پولیس کے تعاون سے اس سلسلے میں تحقیقات کے لئےایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے اور فوری طورپر اس سلسلے ميں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر کے پیغا م میں کہا گيا ہےکہ ایران کی وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے سکورٹی معاہدے پر عملدر آمد کے لئے ضروری اقدام عمل میں لائے اور اس کے نتائج سے آگاہ کرے ۔
صدر مملکت نے اس پیغام میں سرحدی فورسیز کے چند اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سرزمین ،عزت اور استقلال کو ہمیشہ بد خواہوں اور دشمنوں نے للچائی نظروں سے دیکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایران ، عوام کی بے دریغ حمایت سے اسلامی جمہوریۂ ایران کی سرحدوں کی حفاظت کرے گی اور شرپسندوں کا قلع قمع کردیگی ۔ صدر مملکت نے اس واقعے میں فورسیز کے سترہ اہلکاروں کی شہادت پر رہبرانقلاب اسلامی ، ایران کی فوج اور شہدا کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ان کی مغفرت کی دعا کی ۔
.......
/169